وزیراعظم کا سیاسی ریسکیو آپریشن، اتحادیوں سے ملاقاتیں، تحفظات پر یقین دہانیاں
کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم کا سیاسی ریسکیو آپریشن، اتحادیوں سے ملاقاتیں، تحفظات پر یقین دہانیاں ، وزیراعظم عمران خان نے کہا ساتھ دیں اپوزیشن کی یہ آخری کوشش ہے پھر 2028تک ہم ہی ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے مرکزبہادرآباد میں متحدہ کے رہنماوں سے ملاقات کی، خالد مقبول صدیقی نے پوچھا وزیراعظم صاحب کیا صورتحال ہے اور کیا پالیسی ہے، عمران خان نے کہا خالد آپ کو سب پتہ ہے۔
عمرا ن خان نے کہا ایم کیو ایم نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ، ہم نے بھی کراچی کو ترجیح میں رکھا، مردم شماری پر تحفظات دور کئے اور حل کی جانب بڑھ رہے ہیں، خالد مقبول نے کہا جناب کئی مسائل اب بھی حل طلب ہیں۔
Footage of Prime Minister @ImranKhanPTI‘s arrival at MQM (P) Office in Karachi. pic.twitter.com/Qz8uZlmcoZ
— PTI (@PTIofficial) March 9, 2022
وزیراعظم نے ایم کیو ایم کی قیادت کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ حکومت کو ناکامی ہو گی پھر ہم دیر تک ساتھ ہیں،کراچی کے مسائل پر پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ رابطے میں رہتا ہوں۔
ایم کیوایم کی قیادت سے ہونے والے اس ملاقات میں وفاقی وزراشاہ محمود قریشی ، اسدعمر، علی زیدی موجودتھے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول، عامر خان ، امین الحق ، کنور نوید ،وسیم اختر ودیگر شریک تھے۔
ایم کیو ایم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے امین الحق کی کارکردگی کو سراہا، کہا میں اسدعمر ایم کیوایم اور کراچی کے مسائل پر بات کرتے رہتے ہیں، ہم نے سندھ حکومت سے زیادہ کراچی کو اون کیا اور ایم کیوایم کے مسائل بھی ہمیشہ حل کرنے کی کوشش کی۔
عمران خان نے کراچی کو گرین لائن پروجیکٹ کی بھی بات کی ،اس سے قبل بہادر آباد پہنچنے پر ایم کیو ایم کی قیادت اور پی ٹی آئی اراکین نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا ، ملاقات ہوئی جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی قیادت نے مسائل پر زیادہ بات نہیں کی ، خالد مقبول کے ایک جملے کے سوا کوئی شکایت بھی نہیں کی گئی تاہم وزیراعظم نے کہا مجھے مسائل کا پتہ ہے حکومت وعدے کے مطابق حل کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان سے جی ڈی اے قیادت کی ملاقات۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔
— PTI (@PTIofficial) March 9, 2022
وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی اے قیادت سے بھی ملاقات کی اور ان کا موقف بھی سنا ، اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے وہاں بھی کہا مجھے اتحادیوں پر بھروسہ ہے عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنائیں گے۔
Comments are closed.