پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے پر افغان حکومت کا ردعمل
فوٹو: فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے پر افغان حکومت کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے اور اس حملے کی مذمت کی گئی ہے.
افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں پشاور کی مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔
افغان وزیر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے، انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
Sympathy: We condemn the bombing of a mosque in Peshawar, Pakistan. There is no justification for attacking civilians and worshipers. We express our deepest condolences to all the victims of the incident.
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) March 4, 2022
واضح رہے آج پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور196 زخمی ہوگئے۔
Comments are closed.