ہیلو پاکستان! ہم آرہے ہیں، آسٹریلین کرکٹرز کے جہاز سے پیغامات

فوٹو: ٹوئٹر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد ، راستے سے فینز کے نام پیغامات جاری کئے ہیں، آسٹریلین کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ، ہیلو پاکستان! ہم آرہے ہیں، آسٹریلین کرکٹرز کے جہاز سے پیغامات ،تاریخی دورے پر آرہے ہیں آپ کے پاس۔الگ الگ پیغامات بھی دیئے گئے ہیں۔

سوشل میڈ یا پر آسٹریلین کھلاڑیوں کی جاری کردہ مختصر ویڈیو میں پہلی تصویر اسٹیو اسمتھ کی ہے جو کہ اپنی سیٹ بر ماسک لگائے بیٹھے ہیں، لوبشین کی طرف سے پشاور کے شائقین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیاہے کہ پاکستانی فینز مہمان نواز اور کرکٹ سے محبت کرنے والے ہیں۔

عثمان خواجہ کے پیغام میں کہا گیاہے کہ ساتھی آسٹریلین کھلاڑیوں کے ساتھ دورہ پاکستان کیلئے راستے میں ہوں،آسٹریلوی کپتان کمنز نے لکھا ہے ہم پاکستان میں صرف اسپین کیلئے ساز گار وکٹوں کی توقع نہیں کرسکتے،پاکستان میں فاسٹ بیٹری کی پوری لائن اپ ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر کا پیغام ہے کہ مجھے یاد ہے پاکستان میں سخت اور تھوڑے گھاس والی سفید پیچز ، انھوں نے مشورہ دیا کہ بھارت کی طرح کی وکٹیں نہ ہوں ، وہاں مشکل پچز بنائی جاتی ہیں۔

http://

عثمان خواجہ نے پاکستان میں پچز کے حوالے سے ساتھی کھلاڑیوں کو مشورہ دیاکہ وکٹوں کے بارے میں کوئی نہیں جانتا ، ساتھیوں سے کہا ہے ابھی سے پچز کے بارے میں کوئی رائے قائم نہ کریں، آسٹریلیا برصغیر کے دورے کرچکا، پاکستان میں انڈیا ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی طرح وکٹیں نہیں ہوتیں۔

کپتان پٹ کمنز نے یہ بھی کہا کہ ہر چیز سے زیادہ ہمارے لئے یہ سپیشل دورہ ہے، ہم اڑان بھررہے ہیں اور یہ ہمارے لئے پہلا تجریہ ہے،ہم دورہ پاکستان کیلئے بہت پرتجسس ہیں ، ہر جگہ اچھی جگہ ہوتی ہے۔

ایک پیغام یہ بھی ہے کہ ہم آرہے ہیں ، انتظار کی گھڑیاں ختم،کینگروز راستے میں ہیں اور دورہ پاکستان کیلئے پرجوش ہیں،جہاز پر بیٹھے ہوئے سب کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

Comments are closed.