اسلام آباد یونائٹیڈ کی فتح، پشاور زلمی ٹرافی کی دوڑ سے آوٹ ہو گیا
فوٹو: فائل پی ایس ایل
لاہور(سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد یونائٹیڈ کی فتح، پشاور زلمی ٹرافی کی دوڑ سے آوٹ ہو گیا، یونائٹیڈ کے بیٹرز نے آخری اوور میں5وکٹوں کے نقصان پر 170رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
اسلام آباد یونائٹیڈ نے170رنز کے ہدف کے تعاقب میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کی،اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے 49 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، کامران اکمل نے 58 اور شعیب ملک نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 170 رنز کا ہدف 20 اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، ،اعظم خان نے 28 اور کپتان شاداب خان نے 22 رنز بنائے،ویل جیکس 11 اور آصف علی 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
SEALED THE DEAL. 📝 #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/OToJzcqEa5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2022
لیام ڈاؤسن 2 گیندوں پر 10 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ فہیم اشرف 19رنز پر ناٹ آوٹ واپس آئے، پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسلام آباد یونائٹیڈ نے زلمی کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دیدیا ،زلمی کی طرف سے شعیب ملک اور کامران اکمل نے ففٹیز سکور کیں.
کامران اکمل نے 58، شعیب ملک 55،اور حسین طلعت 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، یونائیٹڈ کی طرف سے حسن علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، شاداب اور فہیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.
اسلام آباد یونائٹیڈ کا زلمی کے خلاف پہلے ایلی منیٹر میں بیٹنگ کا فیصلہ،وہاب ریاض نے کہا کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے ، شاداب خان نے کہا کہ پہلے 2 اوورز میں کنڈیشن دیکھنے کے بعد پلان بناتے ہیں۔
وہاب ریاض نے بتایا کہ پشاور زلمی میں چار تبدیلیاں کی ہیں جب کہ شاداب کے مطابق اسلام آباد یونائٹیڈ میں پانچ سے چھ تبدیلیاں کی گئیں،شاداب خود بھی فٹ ہو کر کھیل رہے ہیں۔
اس میچ کی فاتح کی ٹیم ایلیمنیٹر 2 میں لاہور قلندرز کا سامنا کرے گی،ایک روز قبل ہونے والے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو باآسانی شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا
میچ کی منصوبہ بندی پرشاداب خان کا کہنا تھا کہ پہلے 2 اوورز میں کنڈیشن دیکھنے کے بعد پلان بناتے ہیں،پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ 170 رنز سے زیادہ کا ہدف دیں۔
HASEEN NAZZARA 😍@Salman150kph gets another breakthrough 👌🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/JF5t9kJwAE
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2022
اسلام آباد کے فاسٹ بولر حسن علی کی ایم آر آئی رپورٹ بھی کلیئر آئی ہے، ان کا اور آل راونڈر فہیم اشرف کا میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ ہو گا اگر وہ اس میں کامیاب رہے تو وہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کی فاتح ٹیم ٹیم کل( (25 فروری کو ملتان سلطانزکے ہاتھوں شکست کھانے والی ٹیم لاہور قلندرز سے مقابلہ کرے گی۔
پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اسلام آباد اور پشاور 2 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں اور دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیتی ہیں جبکہ مجموعی طور پر آخری پانچ مقابلوں میں پشاور کو تین دو کی برتری حاصل ہے۔
Comments are closed.