محسن بیگ کو نہیں جانتا، جرنلسٹ کو حساب دینا ہو گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےعمران خان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں، آج عدم اعتماد کے لیے جتنا راستہ ہموار ہے، ماضی میں اتنا کبھی نہیں تھا.

میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نے کہا عمران خان عدم اعتماد سے گھبرائے ہوئے ہیں، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا وزیر اعظم کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں.

شاہد خاقان عباسی نے کہا تحریک اپنے وقت پر آجائے گی، کرپٹ ترین لوگ کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں، عمران خان ہماری حکومت کے خلاف کوئی بھی کرپشن کا کیس سامنے لے آئیں اور ٹی وی پر ہمارے ساتھ بیٹھیں۔

انھوں نے ایک سانس میں کہا کہ میں محسن بیگ کو نہیں جانتا ہوں،عمران خان اور مراد سعید جانتے ہوں گے، ایک کتاب جس پر پابندی لگی ہوئی ہے، اس سے الفاظ اٹھاکر ٹی وی چینل پر بات کی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا محسن بیگ کو نوٹس بھیج کر تفتیش کی جاتی، صحافی پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جرنلسٹ نے جو بھی قانون توڑا اس کو حساب دینا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محسن بیگ کو رہا کیا جائے، شفقت محمود قومی نصاب سے صفحہ 273 نکال دیں۔ عمران خان اور ان کے وزرا گالیاں نکالتے ہیں ان پر بھی مقدمے درج ہونے چاہیے.

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے لیے جو زبان استعمال کی گئی پھر اس پر بھی مقدمہ درج کرنا چاہیے، واضح رہے مراد سعید نے اپنے خلاف نازیبا الفاظ پر خود مقدمہ درج کرایا ہے.

Comments are closed.