نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دینا بڑی غلطی تھی، وزیراعظم 

منڈی بہاولدین( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر سخت زبان استعمال کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماوں پر تنقید کی ، بولے نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دینا بڑی غلطی تھی، وزیراعظم  نے شہبازشریف بھی عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے منڈی بہاوالدین میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بھگوڑا میاں ہے ایک چھوٹا میاں ہے، چھوٹے میاں کا دل بھی بہت کمزور ہے، شہباز شریف کو پتہ ہے کہ ان کا کیس چلا تو انہوں نے نہیں بچنا۔

عمران خان نے سوال کیا کہ اگر شہباز شریف بے قصور ہیں تو وہ کیوں عدالت سے بھاگ رہے ہیں، آج عدالتیں آزاد ہیں،انھوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ میرے پاس ٹیپیں ہیں، کبھی آپ نے سنا ہے کہ سیاستدان ٹیپ کے ذریعے کسی کو بلیک میل کریں۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو 12واں کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت گرانے کا کہہ کر ڈرا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں 30 برس بعد پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔

http://

جاری ہے

وزیراعظم نے کہا کہ مشرف کی طرح این آر او نہیں دیتا،جب تک یہ قوم کا پیسہ واپس نہیں کرتے ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، نواز شریف کو ہر روز نئی بیماریاں ہورہی تھی تب ہی ہم نے انہیں باہر جانے کی اجازت دی اور یہ ہماری بڑی غلطی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب اپنے دور میں نواز شریف پختونخوا میں جاتے تھے تو کہتے تھے عمران خان نیا پختونخوا کہاں ہے؟2018 کے الیکشن کے خیبرپختونخوا نے ہمیں دو تہائی اکثریت دے ووٹ دے دیئے حالانکہ خیبر پختونخوا کسی دوسرا موقع نہیں دیتا۔

وزیراعظم نے کہا ان ڈاکوؤں کے گلدستے میں ایک شخص ہے جیسے میں مولانا نہیں کہوں گا،مولانا فضل الرحمٰن کو مخاطب کر کے انھوں نے کہا کہ یہ ڈیزل ہر تین مہینے میں لوگوں کو اکھٹا کر کے کہتا ہے کہ حکومت گرادو۔

http://

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ جب خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی نے اپنے 5 سال پورے کیے تھے تو یو این ڈی پی کے سروے کے مطابق خیبر پختونخوا وہ واحد صوبہ تھا جہاں تیزی سے غربت ختم ہوئی تھی۔

انھوں نے کہ فضل الرحمٰن اس لئے حکومت گران چاہتے ہیں کہ انھیں پتہ ہے عمران خان موجود رہا تو پھر 2023 کا الیکشن بھی ہاتھ سے نکل جائے گا، شہباز شریف اس لئے ڈرا ہواہے کہ اسے پتہ ہے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ روپے کیسے آگئے۔

عمران خان نے کہا کہ مقصود چپڑاسی چھوٹے میاں کی رمضان شوگر مل میں 15 ہزار روپے تنخواہ پر کام کرنے والا ملازم تھا، جب ایف آئی اے کو معلوم ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ کروڑوں روپے آگئے ہیں، تو انہوں نے اپنے بیٹے اور مقصود چپڑاسی کو باہر بھجوادیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف اپنے داماد کو پہلے ہی باہر بھجوا چکے ہیں جو سرکای عمارت کا کرایہ وصول کر رہا تھا، انہیں (ن) لیگ دور میں باہر بھجوایا گیا، اسحاق ڈار منشی کو کون بھول سکتا ہے جیسے عوام کے خرچے پر ذاتی ہیلی کوپٹر میں باہر بھجوایا گیا۔

Comments are closed.