بھارت سے رہائی پانے والے 12پاکستانیوں میں57سال کا قیدی شامل ہے

فوٹو: فائل

لاہور( ویب ڈیسک)بھارتی جیلوں میں قید رہنے والے12پاکستانی وطن واپس گئے ، بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ان قیدیوں کی رہائی میں کردار ادا کیا۔

بھارت سے رہائی پانے والے 12پاکستانیوں میں57سال کا قیدی شامل ہے، 80 سالہ ایک بزرگ نے بھارت کی جیلوں میں 57قید کی سزا کاٹی ہے اور اب جب رہائی ملی تو وہیل چیئر پر وطن واپس پہنچے ہیں۔

آج بھارت کی مختلف جیلوں سے رہائی پانے والے 12 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے واپس پاکستان پہنچے، قید سے رہائی پانے والے ان افراد میں 6 عام شہری جب کہ 6 ماہی گیر شامل ہیں۔

بھارت سے رہائی پاکر واپس وطن آنے والوں میں ایک بزرگ محمد نذیر ولد فتح دین بھی شامل ہیں، یہ 1965 میں بھارت میں گرفتارہوئے تھے ، وہیل چیئر پر پاکستان واپس آنے والے بزرگ صحت خراب ہے۔

بتایا گیاہے کہ یہ بزرگ محمد نذیر ساندہ لاہور کے رہائشی ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ اللہ تعالی کی ذات کا کرم اور پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ وہ اتنے طویل عرصے بعد اپنے خاندان سے مل سکیں گے۔

لاہور پہنچنے پر انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے رہائی کے حوالے سے ناامید ہوچکے تھے، لیکن اب وہ خوش ہیں کہ وہ واپس اپنے ملک آگئے ہیں اور باقی زندگی اپنے خاندان کے ساتھ گزارسکیں گے۔

بھارت سے رہائی پاکر آنے والے افراد کو قانونی کارروائی کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا، جب کہ ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے کراچی بھیجا جارہاہے۔

Comments are closed.