پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرادیا، پوائنٹ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرادیا، پوائنٹ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پرحاصل کرلی ہے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ بیس اوورز میں 161رنز بنا سکے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا یہ 22واں میچ تھا جس میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھاپہلے کھیلتے ہوئے7وکٹوں کے نقصان پر185رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی پہلی دو وکٹیں جلدی گر گئی تھیں حضرت اللہ زازئی ایک اور لیونگسٹن صفر پر آوٹ ہوئے اس کے بعد شعیب ملک اور محمد حارث نے اپنی ٹیم کو سنبھالا اور 52 رنز کی شراکت بنا کر زلمی کو مشکلات سے نکالا۔
حارث 28 رنز بنا کر آوٹ ہوئے پھر شعیب ملک اور حسین طلعت کے ساتھ 73 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور 131 کے مجموعے پر شعیب ملک 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سمیڈ جو99رنز پر آوٹ ہوئے
بعد میں آنے والے بین کٹنگ نے 14 گیندوں پر 36 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ انہوں نے سہیل تنویر کو ایک ہی اوور میں 4 چھکے بھی لگائے اور 27رنز سمیٹنے میں کامیاب رہے۔
بین کٹنگ اور 51 رنز بنانے والے حسین طلعت آخری اوور میں آؤٹ ہوئے اور پشاور زلمی مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر185رنز بناسکی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ نے 27 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں،ان کے علاوہ خرم شہزاد، غلام مدثر اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنا سکی اور24رنز سے ہار گئی، سمیڈ99اور سرفراز25رنز بنا کر نمایاں رہے ، زلمی کے عثمان قادر نے3، سلمان ارشاد 2،لینگوسٹن ، وہاب اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.