وزیراعظم سیاسی ملاقاتوں سے نہیں مہنگائی سے گھبرائیں، شہبازشریف

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم سیاسی ملاقاتوں سے نہیں مہنگائی سے گھبرائیں، شہبازشریف کا عمران خان کو مشورہ.

لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں مہنگائی میں اتنا اضافہ کبھی نہیں ہوا جتنا اب ہوا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو سیاسی ملاقاتوں سے نہیں، بلکہ ملکی تباہی، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہونا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ہماری سیاسی ملاقاتوں سے گھبراہٹ اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے، موجودہ حکومت نے اتنے قرضے لیے جس کا کوئی حساب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم، شوگر سمیت کرپشن کے بے پناہ اسکینڈل ہیں، اربوں کھربوں کی کرپشن کرکے ملکی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی ہے.

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ملاقاتیں تو جاری رہیں گی ہم رائے عامہ ہموار کر رہے ہیں کیونکہ لوگ مہنگائی اور بیڈ گورننس سے بہت تنگ ہیں.

Comments are closed.