تحریک عدم اعتماد کا  مقابلہ کرینگے، پی ٹی آئی ہم خیال گروپ

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)تحریک عدم اعتماد کا  مقابلہ کرینگے، پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کا اعلان تحریک عدم اعتماد پر اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اپوزیشن کی تحریک کا پوری قوت سے مقابلہ کریں گے.

پاکستان تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے یہ اعلان لاہور میں اجلاس کے بعد کیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

لاہور میں ہونے والے اس اجلاس میں غضنفر عباس شاہ، عامرعنایت شہانی، علی رضا خاکوانی، اعجاز سلطان بندیشہ اور سردار شہاب الدین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس سے قبل ترین گروپ کی طرف سے بھی وزیر اعظم کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی اب تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی متحرک ہو گیا ہے.

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ارکان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا ساتھ کیوں دیں؟ تحریک پر اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں اور تحریک ناکام بنائیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پنجاب میں آئی تو ناکام ہو گی، اس موقع پر ہم خیال گروپ نے بلدیاتی نظام میں ترامیم کے لیے تین مطالبات بھی پیش کیے.

ان کا مطالبات میں میئر کا انتخاب براہ راست کی بجائے بالواسطہ کرانا، بلدیاتی نظام میں تحصیل کونسلیں، ٹاؤن کمیٹیاں اور میونسپل کمیٹیاں بحال کرانا شامل ہے۔

Comments are closed.