کراچی کنگز جیت کے قریب پہنچ کر 1رن سے میچ ہار گئی

فوٹو: پی ایس ایل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان سپر لیگ سیون کے ایک اہم ترین میچ میں کراچی کنگز جیت کے قریب پہنچ کر 1رن سے میچ ہار گئی ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے وقاص مقصودآخری اووز میں3کھلاڑی آوٹ کردیئے8رنز نہ بننے دیئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 192 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 190 رنز بناسکی،شاندار اننگز کھیلنے والے نوجوان بیٹر قاسم اکرم نصف سنچری بنانے کے باوجود دوسرے اینڈ پر کھڑے وکٹیں گرتی دیکھتے رہ گئے۔

کراچی کی طرف سے شرجیل نے44،عماد وسیم 55 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود قاسم اکرم اسٹرائیک پر نہ آسکے، انہوں نے 26 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی ۔

کراچی کنگز کو جیت کے لیے چار گیندوں پر 4 رنز درکار تھے، ایسے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے وقاص مقصود نے نپ تلی گیند بازی کرکے دو وکٹیں لیں اور آخری گیند پر رن آؤٹ کرکے ٹیم کو ایک رنز سے جیت دلوادی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان باولرضمیر جھنوں نے بابراعظم کی وکٹ لی اور کپتان شاداب خان ان فٹ ہو کر گراونڈ سے باہر چلے گئے تھے ، آصف علی کو اوورز گزارنے کیلئے لایا گیا مگر انھوں نے 2وکٹ لے لئے جب کہ کیچز نہ چھوڑے جاتے تو4وکٹیں ہوتیں۔

http://

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے وقاص مقصود 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، آصف علی نے دو جبکہ لیام ڈاسن اور ذیشان ضمیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یونائیٹڈ کے آصف علی کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی اوراسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے تھے،

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان 34 ،فہیم اشرف 29، آصف علی نے 28، ایلکس ہیلز نے 25 اور اعظم خان نے 22 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹوٹل 191تک پہنچا دیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم 2 وکٹیں جبکہ میر حمزہ، کرس جورڈن، عمید آصف، جورڈن تھامسن نے ایک ایک وکٹ لی، اس کے ساتھ ہی کراچی کنگز پلے آف کی دوڑ سے آوٹ ہو گئی ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم کپتان بابر اعظم، شرجیل خان، جو کلارک، جورڈن تھامپسن، محمد نبی، صاحبزادہ فرحان، قاسم اکرم، عماد وسیم، کرس جورڈن، عمید آصف اور میر حمزہ پر مشتمل تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، رحمان اللہ گرباز، ایلکس ہیلز، محمد اخلاق، آصف علی، اعظم خان، حسن علی، لیام ڈاسن، فہیم اشرف، وقاص مقصود اور ذیشان ضمیر شامل تھے۔

Comments are closed.