عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں کوئی ناراضگی نہیں
اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں کوئی ناراضگی نہیں ہے،میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید آگئی۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل اور بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے دونوں کی ناراضی یا علیحدگی کی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دے دیا۔
فرح خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے لاہور چلے جانے کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور خاتونِ اول بنی گالہ اسلام آباد میں اپنے گھر میں ہی رہ رہی ہیں۔
دوسری طرف وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ خاتون اول کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا پر بھی اس حوالے سے خبریں چل رہی ہیں کہ دونوں میں علحیدگی ہو گئی ہے اور بشریٰ بی بی ناراض ہو کر لاہور پہنچ گئی ہیں۔
Comments are closed.