شہبازشریف کی چوہدری برادران سے ملاقات، عدم اعتماد پر تعاون مانگا

فوٹو: اسکرین شاٹ

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) شہبازشریف کی چوہدری برادران سے ملاقات، عدم اعتماد پر تعاون مانگا ظہور پیلس پہنچنے پر وفد کا پرویز الہًی نے استقبال کیا، ان کی گاڑیوں پر گل پاشی بھی کی گئی۔

ملاقات ہوتے ہی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجا عت حسین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، وفود کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پربات چیت کی جارہی ہے ۔

مسلم لیگ ن کا وفد قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قیادت میں چودھری شجاعت اور پرویز الہی سے ملاقات پہنچا ہے،ذرائع کے مطابق وفد میں شاہد  ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق بھی شامل تھے۔

 ایم این اے سالک حسین، شافع حسین ، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، عطا اللہ تارڑ، سردار ایاز صادق، شبیر عثمانی شریک ہوئے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں شہباز شریف نے عدم اعتماد میں تعاون کیلئے کہا تاہم جواب میں کوئی یقین دہانی کرائی گئی۔

شہباز شریف کے وفد کے ہمراہ ظہور پیلس پہنچنے پر مسلم لیگ ق کے کارکنوں نے ان کی گاڑیوں پر گل پاشی بھی کی ، چوہدری پرویز الہٰی نے گھر سے باہر آکر مسلم لیگ ن کے وفد کااستقبال کیا۔

ن لیگ کا وفد مقررہ وقت سے کچھ تاخیر سے پہنچاہے جس میں حمزہ شہباز دورہ جنوبی پنجاب پر ہونے کے باعث شامل نہیں ہیں ، میزبانوں میں چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویزالہی کے علاوہ ملاقات میں مونس الہی ،سالک حسین ،حسین الہی اورشافع حسین بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال زیر بحث آئے گی اور شہباز شریف پارلیمنٹ میں تبدیلی کے حوالے سے اپنی پیش بندی سے انھیں آگاہ کریں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے بھی چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی اور انھوں نے کھل کر باتیں کیں تاہم ن اور ق میں فاصلے زیادہ ہونے کے باعث تکلفات کا موحول ہے۔

Comments are closed.