زرداری سے گرین سگنل ملنے کے بعد مولانا کی چوہدری برادران سے ملاقات

فوٹو: جے یو آئی آفیشل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)زرداری سے گرین سگنل ملنے کے بعد مولانا کی چوہدری برادران سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان ہاوس تبدیلی کے امکانات پر بات کی۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے تو وہاں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے ان کا استقبال کیا۔

چوہدری شجاعت سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق
ملاقات میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی یہ ملاقاتیں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے کے سلسلہ کی کڑی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے آج ہی سابق صدرآصف زرداری کوٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی جب کہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

آصف زرداری نے یقین دلایا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔

Comments are closed.