آسٹریلوی ٹیم 4مارچ کو پنڈی ٹیسٹ سے دورہے کا آغاز کریگی، نیا شیڈول جاری

فوٹو: فائل

لاہور( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی ٹیم 4مارچ کو پنڈی ٹیسٹ سے دورہے کا آغاز کریگی، نیا شیڈول جاری کردیاگیاکینگروز 27فروری کو پاکستان پہنچ کر قرنطینہ مکمل کریں گے ۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول پی سی بی کی طرف سے سامنے آیاہے، تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ پر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلین ٹیم کے سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ، مہمان ٹیم اب راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا،بتایا گیا ہے یوم پاکستان ریہرسل کے باعث میچز مقامات تبدیل کئے گئے۔

آسٹریلین ٹیم 27 فروری کو بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی جہاں آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

پہلا ایک روزہ میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا، سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جبکہ تمام ون ڈے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

Comments are closed.