یونائیٹڈ کی ٹیم سلطانز کے پہاڑ ٹوٹل تک پہنچتے پہنچتے ہمت ہار گئی

فوٹو : پی سی بی

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)یونائیٹڈ کی ٹیم سلطانز کے پہاڑ ٹوٹل تک پہنچتے پہنچتے ہمت ہار گئی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی 91 رنز کی اننگز بھی کام نہ آئی.

اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 218 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم یونائیٹڈ کی ٹیم 197 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور ملتان سلطانز نے 20 رنز سے فتح حاصل کر لی.

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹم ڈیوڈ اور رائیلی روسو کی اننگز کا جواب دیتے ہوئے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 5 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔

ان کے علاوہ ایلیکس ہیلز 23 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹر رہے، آصف علی صرف 15 رنز بنا کر چلتے بنے، شاداب خان کے علاوہ کوئی کھلاڑی لمبی باری نہیں کھیل سکا.

ملتان سلطانز کی جانب سے خوش دل شاہ نے 4 جبکہ ڈیوڈ ویلی نے 3 وکٹیں لے کر یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی، حسن علی رن آؤٹ ہوئے.

ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 218 رنز کا ہدف ملا ہے،کپتان رضوان نہ چلے مگر ٹیم خوب چلی اور پہاڑ جتنا ٹوٹل کھڑا کر دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد رضوان پانچویں اوور میں 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 217رنز بنائے ، ٹِم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 71رنز بناکر نمایاں رہے۔

سلطانز کو دوسرا نقصان 65 رنز کے مجموعی اسکور پر اُٹھانا پڑا جب شان مسعود 43 رنز بناکر آوٹ ہوئے،صہیب مقصود 13 رنز بنا سکے اس کے بعد ٹِم ڈیوڈ اور رائیلی روسو کے درمیان بہترین شراکت داری قائم ہوئی.

ٹِم ڈیوڈ اور رائیلی روسو نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے، ٹِم نے 29 گیندوں پر 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روسو 35 گیندوں پر 67 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنا کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 218 رنز کا ہدف دیدیا.

ٹاس کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں فارم میں ہیں، جس طرح ٹورنامنٹ جا رہا ہے ہمارے لیے اچھا ہے، دیکھا جائے گا کہ کون میچ جیتےگا۔

ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جو اچھی کرکٹ کھیلتا ہے اس کو ٹاس کی فکر نہیں ہوتی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ ، رحمان اللہ گرباز اور مدثر خان، کپتان شاداب خان ، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، محمد وسیم ، حسن علی اور مرچنٹ ڈی لینگ شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان کے علاوہ شان مسعود، صہیب مقصود، ٹِم ڈیوڈ، رائیلی روسو ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، انور علی ، عباس آفریدی ، رومان رئیس اور عمران طاہر شامل ہیں.

Comments are closed.