مجھے یقین ہے کہ حکومت سے ہاتھ اٹھا لیاگیاہے، نوازشریف

فوٹو: فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائدنے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ حکومت سے ہاتھ اٹھا لیاگیاہے، نوازشریف نے یہ بات پی ڈی ایم اجلاس کے دوران کہی ہے جسے میڈیا رپورٹس میں اندرونی کہانی کہہ کر نشرکیا گیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ پی ڈی ایم کے اس اجلاس میں نواز شریف نے بھی لندن سے آن لائن شرکت کی، انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے اب حکومت سے ہاتھ اٹھا لیا گیا ہے۔

اجلاس میں چھوٹی جماعت کے رہنماؤں نے عدم اعتماد پر سوال اٹھا ئے جب کہ بلوچ رہنما نے کہا کہ عدم اعتماد لانے سے پہلے دیکھنا ہوگا کہ امپائر کی انگلی کس کی طرف ہے۔

نھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا نہ ہو ہم عدم اعتماد لائیں اور اس میں رکاوٹیں آ جائیں،اس موقع پر ان کاجواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے اب حکومت سے ہاتھ اٹھا لیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پہلے اتحادی جماعتوں اور پی پی سے رابطے کریں، اسپیکر قومی اسمبلی یا ڈپٹی نہیں عدم اعتماد وزیر اعظم کے خلاف لانا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران اختر مینگل نے اجلاس میں دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا دو سال ہو گئے ہیں، اب کچھ نہ کچھ کر ہی دیں، ریکوڈک معاملے پر بھی ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ہے۔

نواز شریف نے کہا شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کل سے ہی لانگ مارچ پر میٹنگ شروع کر دیں اور امید رکھنی چائیے کہ ہم درست سمت میں چل رہے ہیں۔

واضح رہے کچھ عرصہ میں سیاسی جماعتوں نے اندرونی کہانی کے نام سے اپنی خبریں شائع یا نشر کروانے کا نیا سلسلہ شروع کیاہے اور وہ اجلاس کے بعد خود ہی خبر بنا کر اندرونی کہانی کے نام سے میڈیا نمائندوں کو دے دیتے ہیں۔

Comments are closed.