میں بولوں تو شوکاز، اب پڑھ لو ٹرانسپرنسی رپورٹ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی

فوٹو: فائل

پشاور( ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہاہے میں بولوں تو شوکاز، اب پڑھ لو ٹرانسپرنسی رپورٹ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نورعالم خان کاٹرانسپسرنسی رپورٹ پر ردعمل سامنے آیاہے۔

حکومتی رکن اسمبلی نور عالم خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جب میں احتساب، ناانصافی اور مہنگائی سے متعلق آواز اٹھاتا ہوں تو شوکاز دے دیا جاتا ہے۔

نور عالم خان نے کہا کہ اسی طرح جب میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ پر آواز اٹھاتا ہوں تو بھی شوکاز دیا جاتا ہے،انھوں نے کہا کہ اب خود پڑھو اب تو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سامنے آگئی ہے، براہ مہربانی فرما کر وہ پڑھ لیں۔

واضح رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن 16فیصد بڑھ گئی ہے اور پاکستان کا انڈیکس 124سے بڑھ کر140تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان 28 پوائنٹس کے ساتھ کرپشن کے بارے میں عالمی رینکنگ میں 140 ویں نمبر پر آگیا،گزشتہ سال کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 124 تھا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی دنیا بھر میں کرپشن کی عالمی درجہ بندی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن نہ ہونے کے اسکور میں 3 پوائنٹس کی کمی ہوگئی ہے۔ ۔

Comments are closed.