جنوبی افریقہ کا بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز میں کلین سوئپ مکمل
کیپ ٹاون( ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کا بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز میں کلین سوئپ مکمل، تیسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔
ایک روزہ کرکٹ میچز کی سیریز کا تیسرااور آخری میچ میں کیپ ٹاؤن میں کھیلا گیا جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ان کو جیت کیلئے288رنز کا ہدف ملا مگر وہ پورا نہ کرسکے۔
جنوبی افریقہ کاآغاز اچھا نہیں تھا جینمن ملان ایک اور کپتان ٹیمبا باووما 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے ایڈن مرکرم 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تب سکور بورڈ پر70رنز اور تین کھلاڑی آوٹ تھے۔
اس کے بعد کوئنٹن ڈی کوک کا ساتھ دینے وین ڈر ڈوسن آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 144 رنز کی شراکت قائم کی۔
ڈی کوک نے عمدہ فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 124رنز کی اننگز کھیلی، وہ 214 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے9 رنز بنانے والے ڈیوڈ ملر کے علاوہ کوئی اور بلے باز بھارتی باؤلنگ کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 50ویں اوور میں 287 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
بھارت کی جانب سے کرشنا نے تین جبکہ جسپریت بمراہ اور دیپک چاہر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں،بھارتی بیٹنگ گرتی سنبھلتی چلتی رہی تاہم 283رنز پر ٹیم ہمت ہار گئی
بھارت کی طرف سے کپتان لوکیش راہل صرف 9رنز بنا کر لنگی نگیدی کی وکٹ بنے، شیکھر دھاون اور ویرات کوہے نصف سنچریاں اسکور کیں ڈھاون61رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
ایندائل فلکوایو نے 61 رنز پہلے دھاون کو آوٹ کیا جب کہ اگلی ہی گیند پر ریشابھ پنت کی اہم وکٹ بھی حاصل کر لی،شریاس آئیر اور ویرات کوہلی نے مل کر اسکور کو 156 تک پہنچایا ہی تھا کہ کوہلی کی 65 رنز کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔
سوریا کمار یادیو نے آے ہی روایتی جارحانہ انداز اپنایا اور آئیر کے ساتھ ساتھ مل کر مجموعے کو 195 تک پہنچا دیا، آئیر 26 اور 39 جبکہ جاینت یادیو صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
🚨 RESULT | #PROTEAS WON BY 4 RUNS
An absolute nail-biter to end a fantastic #BetwayODISeries and tour🤩
Thank you @BCCI for an amazing series during a chaotic time👏 we looking forward to seeing you again soon😬 #SAvIND #BePartOfIt pic.twitter.com/4QK5uMWTDH
— Cricket South Africa (@OfficialCSA) January 23, 2022
223 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں بھارت کی شکست صاف نظر آتی تھی لیکن اس مرحلے پر دیپک چاہر نے جارحانہ نصف سنچری سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔
آل راؤنڈر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جسپریت بمراہ کے ہمراہ آٹھویں وکٹ کے لیے 55رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا،فتح سے محض 10 رنز کی دوری پر چاہر کی ہمت جواب دے گئی۔
چاہر34 گیندوں پر 54رنز بنانے کے بعد نگیدی کا شکار بن گئے،اس کے بعد جسپریت بمراہ بھی فلکوایو کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ پریٹوریس نے یزویندر چاہل کو آؤٹ کر اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں چار رنز کی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے نگیدی وار فلکوایو نے تین، تین جبکہ ڈیوین پریٹوریس نے دو وکٹیں حاصل کیں،سنچری بنانے والے کوئنٹن ڈی کوک کو میچ کے ساتھ ساتھ سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Comments are closed.