وزیراعلی’کےپی نےشمالی وزیرستان میں موبائل نیٹ سروس کاافتتاح کیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان میں موبائل نیٹ ورک سروس کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی بے گھر نہیں ہونے دیں گے، قطر میں میرانشاہ کے 835 افراد کو ملازمت دی جائیگی۔
شمالی وزیرستان کے مرکزی مقام میران شاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ہےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ میں یہاں آپ کے لیے کچھ کرنے آیا ہوں، لیویز اور خاصہ فورس کے مسائل پہلے اسمبلی میں لے کر جائیں گے۔
محمود خان نے کہا یہاں کسی کو بھی بے گھر نہیں ہونے دیں گے، میران شاہ میں بجلی کا مسئلہ حل کر رہے ہیں، بجلی کے مسائل کے حل کے لیے پیسکو سے بات کر رہے ہیں۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ میرانشاہ کے لوگوں کو ملازمتیں دی جائیں گے، میران شاہ میں اسپتالوں اور اسکولوں کی حالت بہتر کریں گے اور یہاں پر نوجوانوں کو سود سے پاک قرضہ دیں گے۔
محمود خان نے کہا بعض مفاد پرست پختونوں کے نام پر سیاست کر تے ہیں لیکن جب پختونوں پر برا وقت آیا تو ان کو چپ لگ گہی، انھوں نے کہا ہم تقسیم نہیں کرتے بلکہ مشورہ ہے پختونوں کے نام پر سیاست کرنے کا سلسلہ ختم کیا جاہے۔
اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ قطر میں میران شاہ سے 835 افراد کو ملازمتیں دی جائیں گی، قبائلی عوام کی رضامندی سےکرم تنگی ڈیم بنے گا، یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔
جلسے سے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد شخص تھے جنہوں نے افغانستان پر امریکی حملے کی مخالفت کی، عمران خان کا نظریہ ہے کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ نہیں مذاکرات سے حل ہوگا۔
مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے وزیرستان کے لوگوں سے کیے وعدے پورے کیے، وزیر اعظم عمران خان کا میران شاہ سے خصوصی رشتہ ہے۔
آج وزیرستان کے عوام کے لیے بہترین پیکج لے کر آئے ہیں، عمران خان وزیرستان کے عوام کا درد رکھتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان وزیرستان کے مسائل کے حل کے لیے پر عزم ہیں۔
تقریب سے خطاب کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے علاقے کو بہتر موبائل نیٹ کے حصول کیلئے علاقے میں تھری جی اور فور جی موبائل فون سروس کا افتتاح بھی کیا۔