نانگا پربت ،2 اٹالین کوہ پیماوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق
سکردو(زمینی حقائق ) 13دن قبل نانگا پربت سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ ہونے والے 2اٹالین کوہ پیماوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔
اٹالین کوہ پیما ڈینئیل نردی اور ٹام بالارڑ 24 فروری 2019 کو نانگا پربت کی سرمائی مہم جوئی کے دوران 6300 میٹر کی بلندی سے لاپتہ ہو ئے تھے۔
دونوں کی تلاش کے لیے کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی پر مامور کوہ پیما ایلیکس ٹیکزیکون کی قیادت میں چار رکنی ریسکیو ٹیم پاکستان آرمی کی مدد سے نانگا پربت پہنچائی گئی تھی۔
اس ٹیم کو نامور پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور رحمت اللہ بیگ کا بھی تعاون حاصل رہا. دس روز تک لاپتہ کوہ پیماوں کو نانگا پربت پہاڑ میں تلاش کیا گیا۔
اس دوران ہائی ایلٹیچوڈ ڈرون کیمروں کے زریعے بھی لاپتہ کوہ پیماوں کو ڈھونڈا گیا تاہم نانگا پربت کے ممری فیس پر سرچ آپریشن کے دوران دو نشانات ملے جنہیں ریسکیو ٹیم نے دونوں لاپتہ کوہ پیماوں کی لاشیں قرار دیا.
اس حوالے سے ریسکیو ٹیم کے سربراہ الیکس ٹیکزیکون نے اطالوی سفیر سٹیفینو پونٹیکورو کو تصدیق کر دی کہ ممری فیس میں نظر آنے والی لاشیں ڈینیل نردی اور ٹام بالارڑ کی ہیں.
اس اطلاع کے بعد اطالوی سفیر نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈینیل نردی اور ٹام بالارڑ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔