عابد علی کامیاب انجیو پلاسٹی کے بعد کرکٹ میں واپس ، ویڈیو وائرل
فوٹو: فائل
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی کامیاب انجیو پلاسٹی کے بعد کرکٹ میں واپس ، ویڈیو وائرل ہونے پر سب حیران رہ گئے۔
قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر عابد علی کی کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کی ویڈیو پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے جاری کی گئی ہے جس میں عابد علی اپنی تکلیف کے بعد دل میں دو اسٹنٹ پڑنے کی روداد سنا رہے ہیں۔
خبر وں میں تو تفصیلات سامنے آ چکی تھیں تاہم اس بر عابد علی نے خود بتایاکہ دوران بیٹنگ کے دوران سینے میں درد ہوا اسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا دل کی دو شریانیں بندہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ای سی جی میں معلوم ہوا دل صرف 30 فیصد کام کررہا تھا اللہ نے مجھے دوسری زندگی دی ہے،دوبارہ کرکٹ میں واپس آنا ہے۔ فینز سے درخواست ہے کہ وہ باقاعدگی سے اپناچیک اپ کروائیں۔
اس موقع پر فاسٹ باولرحسن علی نے عابد علی کی بیماری سے متعلق کہاکہ ٹی وی پر عابدعلی کی خبر سنی تو چونک گیاتھا،میں گزشتہ چار سال سے ان کے ساتھ اسلام آباد کی ٹیم میں کھیل رہا ہوں ہماری انڈرسٹیڈنگ بہتر ہوئی ہے۔
When life puts up a challenge, a champion never gives up. @AbidAli_Real narrates what he actually went through.
More details: https://t.co/19HJSaOiTI pic.twitter.com/gUj8vXsX0Z— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 12, 2022
عابد علی کے ساتھی اوپنر عمران بٹ کا کہنا تھا کہ یقین نہیں آرہاتھاساتھی کرکٹرمیچ کے دوران عارضہ قلب میں مبتلاہو سکتا ہے،لیکن یہ اچھی خبر ہے کہ عابد علی کی میدان میں واپسی ہو رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیض راجہ نے صحتیابی پر عابدعلی کو مبارکباد اور انہیں دوبارہ خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عابدعلی کے چہرے پرمسکراہٹ دیکھ کربہت خوشی ہوئی ہے۔
بتایا گیاہے کہ عابدعلی نے پی سی بی میڈیکل پینل کی زیرنگرانی میں مکمل ری ہیب کا آغاز کر دیا ہے، عابدعلی پر امید ہیں کہ وہ جلدمیدان میں نظرآئیں گے۔
Comments are closed.