بابراعظم کسی سے جوگرز مانگنے کے سوال پر آبدیدہ ہو گئے
لاہور(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کسی سے جوگرز مانگنے کے سوال پر آبدیدہ ہو گئے، کہا ہاں ایسا ہوا تھا مگر جس سے جوتے مانگے تھے اس نے دینے سے انکار کر دیا.
بابراعظم نے حال ہی میں سابق کپتان انضمام الحق کو ایک انٹرویو میں اپنے کیرئیر کے آغاز میں درپیش مشکلات کا ذکر کیا، سابق کپتان کو ان کی کوئی بات یاد آئی تو انھوں نے بابر سے وہ سوال بھی پوچھ لیا.
انضمام الحق نے بابراعظم سے ایک قصے سے متعلق پوچھا جس کی تفصیل بتاتے ہوئے بابر نے کہا کہ جب میں پہلی بار انڈر 15 میں منتخب ہوا تو مجھے جوتوں کی ضرورت پڑ گئی تھی۔
https://twitter.com/_Hamxa19/status/1479445909536657412?t=46QRDRftqpk-6TRiJShyGw&s=19
بابراعظم نے کہا کہ میں نے اپنے کزن سے کہا کہ اگر اس کے پاس جوگرز ہیں تو مجھے دے دیں جس پر اس نے انکار کردیا اور کہا کہ میرے پاس نہیں ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ اس وقت میں کافی مایوس ہوا اور احساس ہوا کہ مجھے یہ نہیں کہنا چاہیے تھا.
انھوں نے کہا بعد میں خیال آیا مجھے جوتے نہیں مانگنے چاہیے تھے، اس واقعے نے سکھایا کہ آپ اس قابل بنو اور ہر چیز خود لو، میں نے خود سے تہیہ کیا کہ اب جو چیز لینی ہے وہ خود ہی لینی ہے اور کما کے حاصل کرنی ہے۔
قومی کپتان بابراعظم کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہونے کے بعد ان کے والد اعظم صدیق نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے بیٹے کے انٹرویو کے مطلب کو واضح کیا۔
بابر صدیق نے لکھا کہ ’بابراعظم کی کزن سے جوگرز ملنے سے انکار کی بات کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے۔ ایک بچے نے مانگ لیے ہوں گے اور اُس کے پاس نہیں ہوں گے یا نہیں دیے، یہ کوئی بڑی بات نہیں.
View this post on Instagram
انھوں نے کہا ہاں بابر نے جو خودداری والی بات کی وہ سچ ہے۔ بابر اعظم کے والد نے کہا کہ اب اتنے اسپانسرز ہیں مگر بابر نے کبھی اپنے اور میرے بھائیوں کے لیے کوئی اضافی چیز نہیں منگوائی۔
Comments are closed.