بابر اعظم نے آئی سی سی رینکنگ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی رینکنگ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، تینوں فارمیٹ میں بابراعظم آگے نکل گئے.
آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم تمام طرز کی کرکٹ کی آئی سی سی رینکنگ میں ویرات کوہلی سے آگے ہیں۔
پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جگہ 8ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے اور بھارتی کپتان کی اب 9ویں پوزیشن پر تنزلی ہوگئی ہے۔
نئی اپ ڈیٹ کے بعد بابر اعظم تینوں طرز کی کرکٹ کی آئی سی سی رینکنگ میں اب ویرات کوہلی سے اوپر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی پلیرز رینکنگ میں بابر اعظم کا دوسرا نمبر ہے جبکہ ویرات کوہلی ٹاپ 10 میں بھی شامل نہیں ہیں۔
ایک روزہ پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں اور بھارت کے ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن ہے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول کو پوائنٹس ملے ہیں.
سنچورین ٹیسٹ میں سنچری سکور کرکے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں بلے بازوں کے فہرست میں 18 درجے ترقی کے بعد 18 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔
آئی سی سی نے بولرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ شاہین شاہ آفریدی تیسری پوزیشن برقرار جبکہ ان کے علاوہ دوسرا کوئی بھی پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین کی فہرست میں موجود نہیں۔
Comments are closed.