پاکستان کی کرکٹ میں 6فٹ8انچ قد کے برق رفتار باولر کے چرچے

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی کرکٹ میں ایک دراز قد نوجوان باولرز کے چرچے ہیں جس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو نے سب کو حیران کردیاہے اور یہ انڈر 19ٹیم کا حصہ ہیں۔

فیصل آباد کے نواحی علاقے سے تعلق رکھتاہے، پاکستان کی کرکٹ میں 6فٹ8انچ قد کے برق رفتار باولر کے چرچے ہیں جسے پاکستان کی پیس بیٹری میں نیا اضافہ قرار دیا جارہاہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ محمد ذیشان کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل اباد کے ایک گاؤں سے ہے اور وہ اس وقت پاکستان کی انڈر 19 ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔

محمد ذیشان کے بارے میں یہ دعوی بھی کیا گیا کہ طویل القامت بولر پاکستان کی انڈر19 کی جانب سے آئندہ ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

http://

شیئر ہونے والی مختصر ویڈیو میں محمد ذیشان یکے بعد دیگرے تین بولز کراتے ہیں لیکن ان کے سامنے وکٹ پر موجود بلے باز بے بسی دکھائی دیتے ہیں اور ان کی سمجھ میں کوئی بال نہیں آرہی۔

سوشل میڈیا پرمحمد ذیشان کو پاکستان کی کرکٹ میں موجود نامور فاسٹ بولرز کا تسلسل قرار دینے والوں کو یقین ہے کہ وہ اپنے سامنے موجود بلے بازوں کے لیے چیلنج ثابت ہوں گے۔

محمد ذیشان کی بولنگ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق انگلش کرکٹر اور فاسٹ بولنگ ٹیکنیشن آئن پونٹ نے انہیں سراہا تو ان کے انداز میں موجود تکنیکی طاقت کی نشاندہی کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ وہ بھرپور امکانات رکھتے ہیں۔

Comments are closed.