خیبر پختوا قائد اعظم ٹرافی کے دفاع میں کامیاب، نادرن کوفائنل میں شکست
کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)خیبر پختوا قائد اعظم ٹرافی کے دفاع میں کامیاب، نادرن کوفائنل میں شکست ہوگئی، اس کامیابی کے ساتھ خیبرپختونخوا نے ڈومیسٹک میں مسلسل5 واں ٹائٹل جیت لیا ۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ کے آخری روز خیبرپختونخوا کے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناردرن کو 169 سے ہرا دیا، ناردرن کی ٹیم بڑا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
ناردرن کی ٹیم 384 رنز کے تعاقب میں 214 رنز پر ہمت ہار گئی، محمدہریرہ57 اور فرحان ریاض49 رنز بنا سکے۔ ساجدخان نے 5، افتخار اور وسیم جونیئر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
Let’s congratulate the top performers from The Quaid-e-Azam Trophy 2021-2022. Who’s performance had you on your toes?
Player of the match: Iftikhar Ahmed
Best Batter: Mohammad Huraira
Player of the tournament: Mubasir Khan
Best Wicketkeeper: Rohail Nazir pic.twitter.com/dCQSGQpxpC— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 29, 2021
اس سے قبل خیبرپختونخوا دوسری اننگز میں 265 بنا کر آوٹ ہوئی تھی اور ناردرن کو جیت کے لیے 384 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ناردرن کے ینگ ٹیم کی بیٹنگ لائن منزل تک پہنچنے سے پہلے لڑ کھڑا گئی۔
پہلی اننگز میں افتخار احمد کی سنچری کی بدولت خیبر پختونوخواہ نے 374 رنز بنائے تھے. جواب میں ناردرن کی پوری ٹیم 256 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی. حیدر علی 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے.
Khyber Pakhtunkhwa captain @IftiAhmed221 and Northern captain @UmerAmin200 review their respective team’s performance in the Quaid-e-Azam Trophy 2021-22.#QeAT #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/LuwF81cEs3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 29, 2021
ناردرن کے مبصر خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی، اوپنر محمد حریرہ کو ایونٹ میں ٹرپل سنچری کا اعزاز حاصل کرنے بہترین بیٹنگ پر بہترین بیٹر جبکہ روحیل نزیر بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔
. فائنل میں سنچری اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر خیبر پختونوخواہ کے کپتان افتخار احمد کو پلیئر آف دی فائنل جبکہ علی عثمان کو بہترین باؤلر کا انعام دیا گیا،ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے جبکہ رنرزاپ کو پچاس لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔
Two youngsters with DREAM performances in the Quaid-e-Azam Trophy 2021-22!
Best batter of the tournament @therealhurraira and the player of the tournament Mubasir Khan review their stellar season. #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/GWmTse2n4G— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 29, 2021
قائد اعظم ٹرافی میں حیدر علی کی کارکردگی اچھی رہی تاہم محمد حریرہ کی شکل میں پاکستان کو ایک نوجوان بلے باز میسر آیاہے جو یقینا آگے چل کر قومی ٹیم کا بھی اثاثہ ثابت ہوگا۔
Comments are closed.