ناران اور شوگران میں برفباری کے بعد سیاحوں کا رش ،سڑکوں پر پھسلن
بالا کوٹ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)ناران اور شوگران میں برفباری کے بعد سیاحوں کا رش ،سڑکوں پر پھسلن نے ان علاقوں میں جانا شروع کردیاہے جب کہ وہاں پر موجود لوگوں نے یہ مناظر دیکھنے کیلئے اپنے قیام میں توسیع کردی ہے۔
موسم سرما کی بارشیں شروع ہو چکی ہیں اورملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری ہوئی جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارش اور برف باری سے سردی بڑھ گئی۔
ادھر کراچی میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد سردی بڑھ گئی جہاں درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں مزید بارش کا اب کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی سسٹم شہر سے نکل گیا، کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 13، گوپس منفی 8، کوئٹہ منفی 6، استور اور مالم جبہ منفی 5، گلگت منفی 4، ہنزہ منفی 3، مری منفی 2، چترال میں منفی 1 اور لیہہ میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر مری اور گلیات میں بھی سیاح برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جب کہ دونوں سیاحتی مقامات کیلئے آنے والے سیاحوں سے کہا گیاہے کہ وہ برفباری والے علاقوں میں ڈرائیونگ کرتے جہاں ضرورت ہو ٹائرززنجیروں کااستعمال ضرور کریں۔
Comments are closed.