وزیراعظم عمران خان اور ملالہ دنیا کی سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیات
اسلام آباد( ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اور ملالہ دنیا کی سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیات میں شامل ہیں،یہ سروے سال 2021 کے دوران دنیا کی سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیات کا کیاگیا۔
برطانوی اینالیٹکس ڈیٹا فرم یُو گوو جو کہ آن لائن ڈیٹا مرتب کرتی ہے کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سب سے پہلے 38 ممالک اور خطوں سے نامزدگیوں کو جمع کیا اور اپنے پینلسٹس سے اپنی پسندیدہ شخصیت کا نام بتانے کو کہا گیا۔
سروے کے دوران نامزدگیوں کے ذریعے 20 مردوں اور خواتین کی دو علیحدہ علیحدہ فہرستیں ترتیب دی گئیں جنہیں کم سے کم چار ممالک میں سب سے زیادہ افراد نے پسند کیا تھا۔
رواں برس کی درجہ بندی میں سرمایہ کار وارن بفیٹ، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان، انڈین اداکارہ ایشوریہ رائے بچن، اور چینی اداکارہ لیو یفی اور یانگ می ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل ہیں۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان سب سے زیادہ پسند کیے گئے مردوں کی فہرست میں 17 ہویں نمبر پر رہے جن میں براک اوبامہ، بل گیٹس اور شی جن پنگ اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔
ڈیٹا فرم کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی اور انڈین اداکارہ پرینکا چوپڑا کی درجہ بندی میں رواں برس بہتری آئی ہے، اور وہ پانچ درجے ترقی کر کے بالترتیب نمبر 9 اور نمبر 10 پر پہنچ گئی ہیں۔
مرتب شدہ رپورٹ کے مطابق خواتین کی فہرست میں تفریح فراہم کرنے والی خواتین کی تعداد زیادہ تھی، جبکہ دوسری جانب مردوں کی رینکنگ میں سیاسی، کاروباری اور کھیلوں کا پس منظر رکھنے والے افراد نمایاں رہے۔
Comments are closed.