آصف زرداری کو بہتر الفاظ کا چناو کرنا چاہیے تھا، ثناءاللہ
لاہور (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی اور ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے حکومت کو ہٹانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگ لی ہے.
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جن لوگوں نے نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کرنے میں مدد کی وہ اب انہیں ہٹانے میں بھی عوام کی مدد کریں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کل تقریباً 5 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھائی گئی، غریب اور تنخواہ دار کس طرح گزارہ کرے، ڈالر کی قیمت 200 تک پہنچ گئی تو ملک کی معیشت کا کیا ہو گا؟
راناثناء اللہ نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے متعلق سوال پر کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان صحت مند مقابلہ ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی کے پنجاب میں منظم ہونے سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔
یہ ہے کہ عوام جسے چاہیں ووٹ دیں، انتخابی جلسوں میں نعروں اور تقریروں میں اونچ نیچ ہو جاتی ہے لیکن آصف زرداری کو بہتر الفاظ کا چناو کرنا چاہیے تھا، ثناءاللہ نے کہا وہ سینئر سیاستدان ہیں.
۔
انھوں نے کہا یہ نااہل ٹولہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے، عوام باہر نکلیں، اس نااہل اور نالائق ٹولےکو نہ ہٹایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
اسٹیبلشمنٹ سے مدد مانگتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس نااہل حکومت کو مسلط کیا وہ بھی خدا کا خوف کریں اور قوم پر رحم کریں، جس طرح اس حکومت کو مسلط کرانے میں مدد کی ہے اب ان سے نجات دلانے میں بھی عوام کی مدد کریں۔
Comments are closed.