سیالکوٹ میں فیکٹری کا غیر ملکی منیجر ملازمین کے تشدد سے ہلاک
فوٹو: اسکرین گریب
لاہور( ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں فیکٹری کا غیر ملکی منیجر ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہو گیا،بعد میں چندمشتعل افراد نے وزیر آباد سڑک پر ٹریفک جام کردی۔
میڈیا رپورٹ میں ڈی پی او عمر سعید ملک کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ یہ واقعہ سیالکوٹ کے علاقے وزیر آباد روڈ پر پیش آیا جہاں نجی فیکٹری کے منیجر کو ملازمین نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملازمین نے وزیر آباد روڈ پر واقع فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی اور سڑک پر ٹریفک بلاک کردی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال قابو کرلی۔
پولیس نے مشتعل افراد سے مذاکرات کے بعد وزیر آباد روڈ پر ٹریفک بحال کردی ہے جب کہ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ غیرملکی منیجر کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
واضح رہے سیالکوٹ میں فیکٹری میں پیش آنے والے اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی موجود ہے جس میں مظاہرین نے ٹریفک جام کررکھی ہے۔
Comments are closed.