سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کوڈھائی ماہ کیلئے گیس بند کردی گئی
کراچی( ویب ڈیسک )سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کوڈھائی ماہ کیلئے گیس بند کردی گئی ، یہ فیصلہ گیس کے بحران کے باعث کیاگیا ہے۔
اس حوالے سے سوئی سدرن کی جانب سے کہا گیاہے کہ غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی ہے، اب سی این جی اسٹیشنز کو 1 دسمبر 2020 سے 15 فروری 2022 تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
سوئی سدرن کے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم گھروں میں گیس کی سپلائی بحال رکھی جا سکے۔
لوڈ مینجمنٹ کے تحت گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنے کے لیے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی جائے گی ، طلب و رسد کا فرق بڑھ جانے سے یہ فیصلہ کیا گیا۔
سی این جی اسٹیشنزکو گیس کی سپلائی معطل کرنے کے باوجود زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال رہے گی۔
ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے دیگر صوبوں میں بھی گیس مینجمنٹ کا امکان ہے۔
Comments are closed.