نامور سینئر صحافی محمد ضیاء الدین انتقال کر گئے

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان کے نامور سینئر صحافی محمد ضیاء الدین انتقال کر گئے ، مرحوم تقریباً60سال تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے۔

ضیاء الدین گزشتہ کچھ ہفتوں سے علیل اور زیر علاج تھے پیر کی صبح خالق حقیقی سے جا ملے، ضیاء الدین ڈان اخبار اور ایکسپریس ٹریبون کے مدیر رہے جب کہ عالمی صحافتی سرگرمیوں کا بھی حصہ رہے۔

فی محمد ضیاء الدین 1938 میں بھارت کے شہر مدراس (موجودہ چنئی) میں پیدا ہونے والے محمد ضیاء الدین کا انتقال اسلام آباد میں واقع ان کی رہائشگاہ پر ہوا ، نماز جنازہ بھی نماز عصر کے بعد میڈیا ٹاون میں ادا کی جائے گی۔

محمد ضیاء الدین کا خاندان 1952 میں بھارت سے ڈھاکہ (سابقہ مشرقی پاکستان) منتقل ہوا اور پھر محمد ضیاء الدین 1960 میں پاکستان منتقل ہو گئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کر لی۔

ضیاء الدین کا انتقال83سال کی عمر میں ہوا ،تقریباً 60 برس تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہنے والے نامور سینئر صحافی صحافتی امورکے امور کے ماہر تھے اور ان کے سیکڑوں شاگرد بھی نامور صحافی ہیں۔

Comments are closed.