کورونا کی نئی قسم کا خوف، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
اسلام آباد( ویب ڈیسک) کورونا کی نئی قسم کا خوف، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی،جنوبی افریقی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کے انکشاف کے بعد تیل کی قیمتیں 12 فیصد گر گئیں، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ سال کے دوران سب سے بڑی یومیہ کمی دیکھی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتای جارہاہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کے خدشات کی وجہ سے یورپی ممالک جمعہ کو شدید مندی کا شکار ہو گئی، جبکہ تیل کی عالمی مارکیٹ بھی طویل عرصے بعد بدترین مندی کا سامنا کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یورپی اسٹاک مارکیٹس میں بدترین مندی، جنوبی افریقی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد مغربی ممالک کی مارکیٹس خوف اور غیر یقینی کی صورتحال کا شکار ہیں۔
کورونا کی نئی قسم نے جہاں خطرے کی گھنٹیاں بجائی ہیں وہاں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ سال کے دوران سب سے بڑی یومیہ گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، خام تیل کی قیمتیں میں 12 فیصد گر ی ہیں۔
اس کا اثر امریکہ میں بھی دیکھنے کے ملا ہے جہاں امریکی خام تیل کی قیمت میں 7 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی جس سے فی بیرل قیمت 70 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی۔
بتایا جاتاہے کہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 8 ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے جس سے فی بیرل قیمت 73 ڈالرز کی سطح تک گر گئی اور اس کا اثر عالمی منڈی پر بھی پڑے گا۔
عالمی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جو کہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے اور دنیا بھر میں مہنگائی کی لہر میں کمی کیلئے اسے بہتر پیش رفت کہا جارہا ہے۔
کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاو کے خدشات کے باعث دنیا کے کئی ممالک نے فوری طور پر 7 جنوبی افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں تاکہ یہ نیا وائرس پھیلنے پر قابو پایا جاسکے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگامی طور پر عائد کی گئی نئی سفری پابندیاں بھی مارکیٹ میں خوف اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کا باعث بنی ہیں۔
سعودی عرب سمیت یورپی یونین کے 27 ممالک اور کئی ایشیائی ممالک نے بھی جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، ایسواتینی، زمبابوے، مزمبیق سے پروازوں کی آمد و رفت فوری بند کر دی ہیں۔
Comments are closed.