پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان نے پہلے ہی اپنے12رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز کھیلے جانے ہیں، پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان پہلا میچ آج ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے میچز پاکستان میں براہ راست دکھائے جائیں گے۔
ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ کیلئے کپتان بابراعظم کی قیادت میں پہلے ہی 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ خوشدل شاہ، حیدرعلی، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
پاکستان کی اعلان کردہ پلیئنگ الیون میں سے ایک کھلاڑی کو بارہواں کھلاڑی بھی بننا ہے تاہم اس کا فیصلہ میچ کے وقت کیا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دن ایک بجے شروع ہوگا۔
سیریز کیلئے قومی اسکواڈ نے بنگلہ دیش پہنچ کر بھی تیاری جاری رکھی ہے،ڈھاکہ میں کرکٹرز نے چوتھے روزبھی ٹریننگ سیشن کیا جس میں خاص کر فیلڈنگ اور پاور ہیٹنگ پر زوردیاگیا۔
کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی ،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 20جبکہ تیسرا 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔مختصر فارمیٹ کے بعد2ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 26نومبر سے چٹاگانگ میں ہوگا۔
Comments are closed.