ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نےالوداعی ملاقات کی ہے۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی، اس سے قبل انھوں نےصدر مملکت عارف علوی سے بھی الوداعی ملاقات کی.
الواداعی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات میں ان کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سےڈی جی آئی ایس آئی کی یہ الوداعی ملاقات ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی نئی تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کی تعریف کی اور پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات قابل تحسین ہیں.
واضح رہے کہ اعلیٰ سطح پر عسکری تبادلوں کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بطور کور کمانڈر پشاور پوسٹنگ ہوئی جس وہ چارج سنبھالیں گے.
Comments are closed.