وفاقی حکومت کا بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی کرنے کااعلان

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کرنے کااعلان کردیاہے وفاقی وزیر توانائی کہتے ہیں یہ چھوٹ موسم سرما کیلئے خصوصی طور پر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے ایک بیان میں کہاہے کہ حکومت نے موسمِ سرما کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی ہے، حکومت نومبر سے فروری کی مدت کے لیے بجلی کی شرح میں کمی کرے گی۔

حماد اظہر نے واضح کیا کہ یہ اقدام سردیوں کے موسم میں گیس کے استعمال میں کمی کے لیے اٹھایا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ توانائی نے بتایا کہ کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11 روپے 98 پیسے کمی کی جائے گی جب کہ عام خدمات کے لیے بجلی کا ٹیرف 7 روپے 94 پیسے فی یونٹ استعمال کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں آف پیک ریٹ 16 روپے 33 پیسے اور 22 روپے 95 پیسے ہے، دوسری طرف نیپرا نے سردیوں کے لیے اضافی بجلی کے استعمال پر سستی بجلی کے پیکیج کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ یکم نومبر سے 28 فروری تک کے 4 ماہ کیلئے یہ پیکیج کے الیکٹرک سمیت پورے ملک کے لیے ہو گا،صارفین کو گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 12 روپے 96 پیسے میں پڑے گا۔

وفاقی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ پیکیج سے نہ صرف گھریلو اور کمرشل صارفین بلکہ جنرل سروسز کے شعبے مستفید ہوں گے۔

Comments are closed.