فواد چوہدری نے بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا آسان طریقہ بتا دیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک )وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا طریقہ بتا دیاہے اس ٹپ پر عمل کریں تو سیدھے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی پہلی فتح پر طنزیہ ٹوئٹ کی ہے اور ساتھ میں انھوں نے ایک میم ٹوئٹ کی اور اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میمز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

فواد چوہدری نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ سکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیج دے اور نیوزی لینڈ سکیورٹی سے خوفزدہ ہو کر یو اے ای چھوڑ دے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوشش کریں ہو سکتاہے کہ جعلی ای میل پر نیوزی لینڈ متحدہ عرب امارات چھوڑ دے تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

http://

واضح رہے نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر میں دورہ پاکستان میں راولپنڈی میں موجود تھی جب پہلا ون ڈے میچ ہونے سے کچھ دیر قبل سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان سے کھیلی جانے والی سیریز منسوخ کردی تھی۔

بعد میں فواد چوہدری نے ہی پریس کانفرنس میں وہ تمام مواد دکھا دیا تھا جس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ایک جعلی ای میل کرکے خوفزدہ کیا گیا تھا جاتے ہوئے مہمان ٹیم نے جواز بھی نہیں بتایا تھا تاہم بعد میں پتہ چلا ای میل ملی تھی جو جعلی ثابت ہوئی۔

Comments are closed.