فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے سال 2021 کے سہ ماہی مالی نتائج

راولپنڈی (پریس ریلیز) 27 اکتوبر 2021 کو ہونے والے فوجی فرٹیلائزر کمپنی ( ایف ایف سی) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں، بورڈ نے 30 ستمبر 2021 کو اختتام پذیر ہونے والی نو ماہ کی مدت کے نتائج کا اعلان کیا۔

کمپنی نے 15.89 ارب روپے کا مستقل خالص منافع حاصل کیا جبکہ فی شیئر کمائی 12.49 روپے رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15% زیادہ ہے-

ایف ایف سی نے اس مدت کے دوران 1,867 ہزار ٹن یوریا کی پیداوار حاصل کی اور مجموعی سیلز آمدنی 73.59 ارب روپے رجسٹر کی.

متعلقہ کمپنی کی طرف سے زیادہ منافع کی تقسیم (higher dividend distribution) کی وجہ سے کمپنی کی دیگر آمدنی میں بھی اضافہ ہوا –

کمپنی نے سال 2021 کی تین سہ ماہیوں کے دوران 9.85 روپے فی حصص کی مجموعی تقسیم کے ساتھ 3.75 روپے فی حصص کے تیسرے عبوری ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا۔

Comments are closed.