وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے لاہور کی مقامی عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
شہباز گل کے خلاف دعویٰ نجی کمپنی کی طرف سے دائر کیاگیاہے جس پر لاہور کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے نجی کمپنی کے دعوے پر آج سماعت کی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی نے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے یہ دعوی دائر کر رکھا ہے۔
عدالت میں دائردرخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
عدالت نے شہباز گل کی عدم پیشی پر قابل ضمانت سمن وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے شہباز گل کو یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
اس موقع پرعدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اورعدالت نے ہدایت کی ہے کہ شہباز گل تیس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔
Comments are closed.