ہری پور میں یتیم جوڑوں کے اجتماعی نکاح کی تقریب
ہری پور(یاورحیات)ایس ایم ٹی کے تعاون سے یتیم جوڑوں کی اجتماعی نکاح کی تقریب منعقد ہوئی پہلے فیز میں چھ جوڑوں کے نکاح کروانے کیساتھ ایک لاکھ روپے فی کی مالی معاونت بھی فراہم کی گئی ۔
اس حوالہ سے گزشتہ روز برطانیہ کے تعاون سے چلنے والے پروجیکٹ ایس ایم ٹی ہسپتال میں اجماعی نکاح کی تقریب منعقد کی گئی مہمان خصوصی سابق وزیر پی ٹی آئی رہنما یوسف ایوب خان تھے ۔
تقریب سے خطاب کے دوران شرکاء نے کہاکہ ضلع ہری پور میں پہلی مرتبہ اس طرح کا اقدام اٹھایا گیا ہے بے سہارا لڑکیوں کو باعزت طریقے سے مالی امدادکے ساتھ رخصت کیا جارہا ہے۔
تقریب کے منتظمین آپریشن منیجر توحیداحمد صدیقی نے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ایس ایم ٹی (سیف دی مادر ٹرسٹ)نے ضلع بھر میں مختلف پروجیکٹ شروع کررکھے ہیں۔
پراجیکٹ میں خواتین کے لیے دستکاری سنٹر علاج معالجہ کی سہولیات تھیلیسیمیا کے بچوں کو خون ادویات کی فراہمی کے لییبڑی ہسپتال اجتماعی قربانی دینی ودنیاوی تعلیم کے لیے سکول مدرسہ سمیت دیگر ہروجیکٹ شامل ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ جن سے یتیم نے سہارا بیوہ خواتین ان کے خاندان مستفید ہورہے ہیں مختلف پروجیکٹ کے تحت خواتین کو بااختیاربنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں شفاف سکرونٹی کے تحت ہری پور سے تعلق رکھنیوالے چھ جوڑوں کی سنت نکاح کی تقریب منعقد کی گئی ہیجس میں نکاح کھانا اور ایک لاکھ روپے چیک کی صورت میں اداکیے گے ہیں ۔
سابق وزیر رہنما پی ٹی آئی یوسف ایوب خان نے کہا کہ ضلع میں پہلی مرتبہ ایسا پروجیکٹ دیکھنے میں آیا ہے ان کی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے بطور شہری ہم کو ایسے اقدامات پروجیکٹ کومالی تعاون کے ساتھ سپورٹ کرنا چائیے۔
انھوں نے کہا کہ معاشرے میں اچھا اقدامات کو ہر جگہ سراہا جاتا ہے اس پروجیکٹ کو پہلے فیز میں شروع کرنے والے ایم ڈی سمیت دیگر بھی مبارک باد کے مستحق ہیں اس سے سینکڑوں لڑکیوں کے گھر آباد ہو جائیں گیں۔
ہمارے معاشرے میں بچیوں کی شادیوں پر متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایس ایم ٹی صحیح معنوں میں خدمت کررہا ہے مستقبل میں ایسی تقریبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کریں گیں۔
Comments are closed.