عمران خان نے ایک بھی جمہوری رویہ اپنا یا ہوتا تو آج ہم ساتھ دیتے، مریم نواز

فیصل آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)حلف اٹھا کر کہتی ہوں کہ ہاں یہ تقرری وزیراعظم کا اختیار، صوابدید اور استحقاق ہے، لیکن عوام کا وزیراعظم چننا عوام کا استحقاق ہے، پہلے عوام کا حق واپس کرو، عوام اپنی مرضی کا وزیراعطم چنے پھر وزیراعظم فیصلہ کرے کہ کیا کرنا ہے۔

فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود کش حملہ کیا، عمران خان نے اپنے اقتدار کے مفاد میں ایک شخص کو عہدے پر رکھنے کی خاطرایسا کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ بھلے عمران خان آئینی نہیں، منتخب نہیں، سلیکٹڈ ہے لیکن ہم اس کے ساتھ بھی عوام اور ووٹ کی عزت کی خاطر کھڑے ہوجاتے اگر عمران خان نے کہیں بھی کوئی جمہوری رویہ اپنایا ہوتا، ہم کیوں ساتھ دیں، جب قوم جانتی ہے مہرہ اور سازشی بن کر ووٹ کی عزت کو روندا ہے۔

انھوں نے سوال کیا قوم عمران خان کا کیوں ساتھ دے؟ جب عمران خان نے جمہوریت کو آمریت کا لبادہ پہنایا، وہی عمران خان ہے جس نے یہ اسٹینڈ آئین کی خاطر نہیں لیا بلکہ آئین پر مزید وار کرنے کے لیے لیا ہے اور آئین کو تار تار کرنے کے لیے یہ تماشا بنایا ہے، عمران خان آمر سے بھی بدتر ہے۔

لیگی رہنما نے خبر دار کیا کہ اب عوام میں جاؤگے تو سیاسی شہید بننے کی کوشش نہیں کرنا، اپنے نالائقی اور نااہلی اور عوام پر توڑے گئے مظالم کو سیاسی شہادت کا لبادہ پہنانے کی کوشش مت کرنا کیونکہ عوام آپ کی حکومت ختم کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

http://

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ان کو سمجھ نہیں آ رہا کہ چارج رکھنا ہے یا چھوڑنا ، اعلیٰ افسران کی تقرریاں وزیراعظم نہیں کر رہا، بلکہ جن بھوت کر رہے ہیں، تقرریاں اس بات پر ہو رہی ہیں کہ کس کا نام کس حرف سے شروع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان قوم جانتی ہے کہ تم نے کسی اصول کی خاطر یہ تقرری نہیں روکی، بلکہ اپنے اقتدار کے لیے ایسا کیا، اسے خدشہ ہے کہ اگر وہ شخص کرسی سے ہٹا تو ان کی حکومت منہ کے بل زمین پر گرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادتی کے باجود نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں،مریم نواز نے کہا عمران خان کہتے تھے کہ جب بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتو سمجھ جاؤ وزیراعظم چور ہے۔

آٹا، بجلی اور پٹرول تو مہنگے ہوگئے ، اب بتاو چور کون ہے؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سوال اٹھایا کہ آج آٹا، ڈیزل، بجلی اور ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے تو پھر چور کون ہے؟انھوں نے کہاکہ ہاں! عمران خان نے ایک ہی وعدہ پورا کیا اور وہ یہ کہ اس نے کہا تھا کہ پوری قوم کو رلا وں گا اور وہ رلا دیاہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نواز شریف اور شہباز شریف کو چور کہتا تھا لیکن نواز شریف اور شہباز شریف پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سچے ہیں،انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی عدالت نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کوئی ثبوت نہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان اقوام متحدہ اس لیے نہیں گئے کیونکہ وہاں کوئی ان سے ملنے کو تیار نہیں تھا،کوئی ان کا فون نہیں اٹھاتا ہے اور کوئی ان کو فون کرنے کو تیار نہیں ہے یہ تو حالت ہے۔

مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ نے مہنگائی کرکے عوام کی دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنا دی ہے زرا سوچو تمہاری طرح ان کے پاس اے ٹی ایم مشینیں نہیں ہیں جو تمہارے گھر کا بھی خرچ چلاتی ہیں۔

مریم نواز نے کہا نواز شریف کے دور میں چینی 50 روپے کلو تھی آج تین سال بعد چینی 120 سے بھی مہنگی ہوئی تو چور کون ہوا، نواز شریف کے دور میں روٹی 5 روپے کی تھی اور اب 25 روپے کی اور پٹرول 138روپے لیٹر ہو گیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں بجلی 11 روپے فی یونٹ ہوا کرتی تھی آج جب بجلی 24 سے 26 روپے یونٹ ہے تو چور کون ہے،
گھی، کوکنگ آئل 140 روپے اور آج 340 روپے تو چور کون ہے؟ تاریخی سطح پر قیمتیں پہنچ چکی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے فون کرکے مجھے بتایا کہ میری طرف سے بھی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرنا اور فیصل آبا، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے عوام سے کہنا ہے جب تم پر ظلم ہوتا ہے تو نواز شریف کا دل خون کے آنسو روتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ان کے وزرا عوام کو درس دیتے ہیں کہ دو روٹیوں کے بجائے ایک روٹی کھالو اور صبر کرلو، اگر چند لائنوں میں عمران خان کی ساڑھے تین سال کا خلاصہ یہ ہے کہ عمران خان کا مطلب ہے مہنگائی ہو تو کھانا چھوڑ دیں ، بیمار ہوں تو علاج نہ کراو ، فیس زیادہ ہے تو بچوں کو پڑھانا چھوڑ دو۔

عمران خان کی نالائقی، نااہلی اور بے حسی سے لوگ مررہے ہیں

انہوں نے کہا کہ پہلے پورا ملک کورونا کی لپیٹ میں تھا اور ہے اور اب ان کی نالائقی، نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے دنیا ڈینگی سے عوام مر رہے ہیں لیکن ان کو پرواہ نہیں ہے، نواز شریف کے بغیر عوام رل گئے ہیں اور شہباز شریف کو آج عوام بلا رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج جب کورونا سے بچانے والا انجکشن بلیک میں 7،7 لاکھ روپے کا بکتا ہے تو لوگ نواز شریف اور شہباز شریف کو آوازیں دیتے ہیں، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کس نے کیا تھا اور اوپر سے عوام کو بھاشن دیتا ہے گھبرانا نہیں، سکون صرف قبر میں ہے۔

http://

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کایہ حال ہے کہ گرمی آتی ہے تو بجلی غائب اور سردیاں آتی ہیں گیس غائب،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے احتساب سے پہلے اقامہ نکلا، پھر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی گواہی نکلی اور پھر مرحوم جج ارشد ملک نکلا ۔

عمران خان کی حکومت کا تاریخ کا سب سے بڑا 122 ارب کا ایل این جی کا ڈاکہ ہے، آج جس وجہ سے مہنگی بجلی مل رہی ہے اور لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اس کی وجہ عمران خان اور اس کی اے ٹی ایمز نے جان بوجھ کر دیر سے ایل این جی منگائی اور مہنگے داموں خریدی۔

لیگی رہنما نے کہا مخالفین پر نیب استعمال کیا اور انتقام لیا اور جب اپنا حساب کتاب دینے کی باری آئی تو نیب کا قانون ہی بدل دیا، چاہے نیب کا قانون بدل دو، ان کے چیئرمین کو توسیع دو لیکن خود کو اور اپنے وزرا کو احتساب سے نہیں بچا سکتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ پینڈورا پیپرز میں تحریک انصاف اور عمران خان کے وزرا اور ان کی پارٹی اول نمبر پر آئی ہے اور قوم کو سننے کو ملا ہے اس میں عمران خان کا نام نہیں ہے، تو کیا کبھی سنا ہے کہ چوروں کا جو سردار ہے وہ ایمان دار ہے، ہر گز نہیں تو پھر کہاں ہے وہ جے آئی ٹی ؟

مریم نواز نے کہا امریکی ٹی وی پر بیٹھ کر لوگ کہتے ہیں عمران خان کا اختیار اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے، غیرملکیوں کو انٹرویو میں سوال کرتے ہیں جوبائیڈن فون نہیں کرتا تو منہ نیچے کرتا ہے، اس طرح پاکستان کی بے عزتی کروا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہتا تھا نواز شریف اداروں سے لڑتا ہے، نواز شریف نے اداروں کو پنجاب پولیس بنادیا ہے، لیکن نواز شریف نے جب بھی اسٹینڈ لیا تو عوام کے لیے لیا، جب بھی ٹکراؤ ہوا تو پاکستان کے عوام کی خاطر، وزیراعظم دفتر کی عزت، سویلین بالادستی کی خاطر تھا۔

سابق وزیراعظم کی بیٹی نے کہا کہ نواز شریف نے صرف اسٹینڈ نہیں لیا بلکہ اس اسٹینڈ کی اتنی بڑی قیمت ادا کی ہے، اس کی پاداش میں نواز شریف نے اپنی تین حکومتیں گنوائیں، جیل برداشت کی، بیٹی اور پوری جماعت کو جیل جاتا دیکھا، جھوٹے مقدمے، جھوٹے فیصلے برداشت کیے اور انتقام کا سامنا کیا۔

Comments are closed.