خیبر پختونخوا نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا، فائنل افتخاراحمد شو ثابت ہوا
لاہور( سپورٹس ڈیسک)خیبر پختونخوا نے فائنل میں سینٹرل پنجاب کو7وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل ٹی20 کپ اپنے نام کر لیا،وکٹر ی شاٹ کھیلنے والے کپتان افتخار احمد جذباتی ہوگئے ، زور زور سے آوازیں لگا کر فتح کا جشن منایا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے مشکل میچ کو بھی یکطرفہ بنا لیا خاص کر افتخار احمد کاموڈ انتہائی ظالمانہ تھا اور فائنل میچ افتخار احمد شو ثابت ہوا۔
دفاعی چمپئن کو فائنل میچ جیتنے کیلئے 149 رنز کا ہدف ملا تھا جو کہ انھوں نے 17 اوورز میں 3 وکٹ نقصان پر حاصل کرلیا، میچ کے بہترین کھلاڑی کپتان افتخار احمد ہی قرار پائے۔
That’s the winning shot by Iftikhar Ahmed!👏👏#KPvCP Live: https://t.co/AJMOSJoZgT#KhelTouHoRahaHai | #NationalT20Cup pic.twitter.com/LYNtMPPyUB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 13, 2021
خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے سینٹرل پنجاب کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی، اخلاق کی صورت میں پہلی وکٹ صفر پر گرنے کے بعد تجربہ کار کامران اکمل اور احمد شہزاد نے ایک بار پھر اچھی شراکت قائم کی اور 85 رنز جوڑے۔
آوٹ ہونے سے قبل کامران اکمل چھائے ہوئے تھے لیکن اچانک چھکا مارنے کی کوشش میں کریز نکلے تو پھر واپسی میں دیر ہوگئی اور 42 رنز پر ان کی اننگز کااختتام ہو گیا، احمد شہزاد 44 رنز بناکر آوٹ ہوئے، قاسم اکرم کی جارحانہ اننگز بھی 20 رنز تک محدود رہی۔
سینٹرل پنجاب کی ٹیم آخری اوور میں 148رنز بناکر آوٹ ہوگئی، کپتان افتخار احمد اور محمد عمران نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، بعد خیبر پختونخوا کے کپتان نے بیٹنگ میں بھی وہی گیئر لگائے رکھا۔
خیبرپختونخوا کے کپتان افتخار احمد نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عادل امین 25 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے،افتخار احمد نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 45 رنز بنائے،سینٹرل پنجاب کے ثمین گل، محمد فیضان اور قاسم اکرم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
کامران غلام نے 37، صاحبزادہ فرحان نے 26 اور محمد حارث نے 10 رنز بنائے، شاندار آ ل راونڈ پرفارمنس پر افتخار احمد پلیئر آف دی میچ قرار پائے، جیت کے بعد اور ٹرافی لینے بعد خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے فتح کا خوب جشن منایا۔
تقسیم انعامات کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی ٹرافی ان کھلاڑیوں کے نام کی جو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے باعث ٹیم سے الگ ہوئے ہیں ، انھوں نے کہا کہ کپتان محمد رضوان اور دیگر کھلاڑیوں کی محنت اس میں شامل ہے۔
Comments are closed.