سدرن پنجاب کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناردرن کیخلاف پہلی فتح،27چھکے
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب نے ٹورنامنٹ میں پہل ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی اور ناردن پنجاب کو4وکٹوں سے ہرادیا۔
لاہور میں ٹورنامنٹ کے وسرے مرحلے سدرن پنجاب نے فاتحانہ آغاز کیا ، پہلے مرحلے میں سدرن کی ٹیم کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکی تھی تاہم اس میچ میں212رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پہلے کھیلتے ہوئے ناردرن نے 212 رنز بنائے، اس میں حیدر علی نے 40 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عماد وسیم نے بھی پہلی بار ٹورنامنٹ میں کوئی قابل قدر اننگز کھیلتے ہوئے 40 رنز بنائے۔
سدرن پنجاب کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں زبردست کا بیٹنگ کا مظاہر ہ کیا اوربڑا ٹارگٹ ایک بال پہلے پورا کرلیا سلمان آغا نے چھکا مار کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہم کنار کیا ۔
What…A…Win!!!
ATF @southern_punjab win by 4 wicketsScorecard: https://t.co/tvZ4hlrk8k#NORvSP | #KhelTouHoRahaHai | #NationalT20Cup https://t.co/kfbuXfMlwQ pic.twitter.com/YA2XYwVZ8k
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 6, 2021
عامر یامین اور آغا سلمان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ہدف 6 وکٹ کی نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیاگیا،عامر یامین 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان نے 40 گیندوں پر 68 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے اس میچ میں نہ صرف 200پلس کا ہدف حاصل کیاگیا بلکہ دونوں طرف کے بیٹسمینوں نے جارحانہ کرکٹ کھیلی اور میچ میں27چھکے مارے۔
Comments are closed.