شہباز شریف و سلمان کا ٹرائل ہی شروع نہیں ہوا بریت کیسے ہوئی؟ شہزاد اکبر
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے شہباز شریف اور سلمان شہباز کا ٹرائل ہی نہیں ہوا ہے بریت کہاں سے ہو گئی ہے، بریت سے متعلق غلط بیانی کی جارہی ہے۔
شہزاد اکبر نے شہباز شریف اور سلیمان شہباز کی بریت سے متعلق جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور سلیمان شہباز کی مبینہ بریت کی خبر درست نہیں ہے۔
The news about alleged ‘acquittal’ of Shabaz Sharif or his son Suleiman Shabaz run by one news channel is incorrect and misreporting.
The investigation by the NCA against Suleiman Shabaz and some of his family members was not initiated at the request of ARU or NAB.1/4— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) September 27, 2021
وزیراعظم کے مشیر داخلہ و احتساب کا کہنا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے فنڈز منجمد کیے تھے، اُن پر مزید کوئی تفتیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ این سی اے نے فنڈز کی تفتیش روکنے کا حال ہی میں فیصلہ کیا ہے جب کہ سلیمان شہباز اپنے اور والد کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت کے مفرور ہیں۔
شہزاد اکبر نے یہ بھی کہا کہ این سی اے نے یہ فنڈز عدالت کے ذریعے ریلیز کرنے پر اتفاق کیا، ریلیز آرڈر کا مطلب نہیں کہ فنڈز جائز ذرائع سے وصول ہوئے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ این سی اے نے سلیمان شہباز اور بعض اہل خانہ کے خلاف تفتیش ریکوری یونٹ یا نیب کی درخواست پر نہیں کی تھی بلکہ یہ ایک بینک کی این سی اے کو مشکوک ٹرانزکشن سے متعلق دی گئی اطلاع کا نتیجہ ہے۔
however recently NCA decided to stop investigating these funds and therefore agreed for release of these funds through court.
It is clarified that such a release order is not an acknowledgement that funds are from a legitimate source.3/4— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) September 27, 2021
وزیراعظم کے مشیر داخلہ و احتساب کا کہنا ہے سلیمان شہباز کی طرف سے بعض فنڈز 2019 میں پاکستان سے برطانیہ منتقل کیے گئے، سلیمان شہباز کے منتقل یہ فنڈ برطانوی حکام اور این سی اے نے مشکوک ٹرانزکشن قرار دی تھی۔
وزیراعظم کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ این سی اے نے ان فنڈز کے خلاف عدالت سے منجمد کرنے کے احکامات لیے تھے۔
Comments are closed.