تیل کی قیمت بھارت سے کم ، مزدور کی دیہاڑی 3گنابڑھ چکی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر عوام کو تسلی دینے کی بجائے نرخ بڑھنے کا دفاع کرنا شروع کردیا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر کہاہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی قوتِ خرید بھارت سے بہتر ہے،پاکستان میں مزدور کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گیاہے۔

فواد چوہدری نے کہا 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کی 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی ہے،ملک میں مستری اور مزدور کی دیہاڑی بھی 3 گنا بڑھ گئی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے، اصل کامیابی یہ ہے کہ 75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی، یہی اصول باقی درآمدات کے لیے بھی ہے۔

Comments are closed.