پاکستان کو افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چایئے،مریم نواز
فوٹو: ڈان نیوز فائل
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے پاکستان کو افغان شہریوں کے ماضی اور ان کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے اور پاکستان کو اپنی مرضی کے فیصلے ان پر مسلط نہیں کرنا چاہئیں۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیلوں پر سماعت میں شرکت کی ، بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا افغانستان ایک آزاد ملک ہے اس لیے ہمیں ان کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے ۔
مریم نواز نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو افغانستان کے اندرونی معاملات سے دور رہنا چایئے اور ہمیں عالمی برادری کے ساتھ مل کر متاثرہ افغان خاندانوں کی بحالی میں تعاون کرنا کرنا چایئے۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیلوں سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے کیس کے دلائل بہت مضبوط ہیں اور آج بینچ کے سامنے واضح کیا کہ کیس کے میرٹ پر بحث سے قبل ایک درخواست جمع کرانے چاہتی ہوں۔
جب ان سے جسٹس عائشہ کی سپریم کورٹ میں ترقی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی، کیونکہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپیل محض انتقام پر مبنی چیزیں ہیں، مذکورہ درخواست میرے وکلا تیار کررہے ہیں اور اسی درخواست کو جمع کرانے کے لیے میں نے عدالت سے وقت مانگا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ میرے وکیل امجد پرویز کورونا کی وجہ سے بیمار ہیں، اس لیے انہوں نے 2 روز قبل میرے کیس میں مزید وکالت سے معذرت کرلی ہے تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وکیل وہی رہیں گے یا تبدیل ہوں گے۔
مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ آئندہ انتخابات کے لیے نامزد امیدوار سے متعلق پارٹی کے صدر شہباز شریف جو فیصلہ کریں گے ہم سب ان کے ساتھ اتفاق کریں گے اور حکومت کب تک اپنے سیاسی مخالف کو نااہل کراتے جائیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے موجودہ حکومت کے دن پورا ختم ہوتے جارہے ہیں، ان کی انتقام پرمبنی سیاست بھی بڑھتی جارہی ہے اور انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments are closed.