شعیب اختر بد تمیز ہے اس کی بات کو سنجیدہ کون لیتاہے، وسیم اکرم
لاہور( سپورٹس ڈیسک) سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور سابق کپتا ن وسیم اکرم نے کہاہے شعیب اختر کو بات کرنے کی تمیز نہیں ہے مجھے نہیں پتہ لوگ ان کی باتوں کو سنجیدہ کیوں لیتے ہیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں میزبان نے جب وسیم اکرم سے سوال کیا کہ شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ چیئرمین پی ٹی وی سے کم کوئی عہدہ نہیں لیں لے تو جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم شعیب اختر کی باتوں کو سیریس کیوں لیاجاتاہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ اگر چیئرمین پی سی بی بننے کی بات پر ہنستے ہوئے کہا کہ بنڑدا اے تے بنڑن دیو چیئرمین۔وسیم اکرم نے انٹرویو کے دوران شعیب اختر کی باتوں کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔
واضح رہے دونوں کے درمیان لفظی جنگ بھی ہے جس میں زیادہ حصہ شعیب اختر کا ہی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ میں اگر کلب میں پکڑا گیاتھا تو وسیم اکرم نے خود اپنی زندگی کلبز میں گزاری ہے اور وہ انٹرویوز میں ان کی نائٹ کلب کی کہانی سناتے ہیں۔
شعیب اختر کا یہ بھی کہنا تھا میں ان سے پوچھنا چاہوں گا وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے مجھے کلبز میں پکٹرا مگر کیا وہ 14 سالوں میں ایک دن بھی جم لے کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر انٹرویو میں مجھے جھوٹا کہتے ہیں، آخر ہر چیز کی حد ہوتی ہے۔
شعیب اختر کے پروگرام ” باؤنسر” میں چیئرمین سے کم عہدہ نہ لینے کی بات پر وسیم اکرم کا وسیم بادامی کو دلچسپ جواب
” مجھے سمجھ نہیں آتی شعیبی کی باتوں کو لوگ سیریس کیوں لیتے ہیں اسے چیئرمین ہی بننے دیں اب، جس بندے کو تمیز نہیں اس کچھ نہیں پتہ زندگی میں”، وسیم اکرم pic.twitter.com/3cA3ydwwIj— Arslan Jutt (@ArslanJutt43) September 8, 2021
میں نے کلبنگ اپنے بڑوں سے ہی سیکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بڑے اگر اچھے ہوتے تو یہ کہانیاں نہ ہوتیں، اوراگر ہمارا بڑا عمران خان ہوتا تو کہانی ہی مختلف ہونی تھی۔
شعیب اختر اپنے یو ٹیوب چینل پر اور انٹرویوز میں بعض اوقات اخلاقی دائرے میں رہنے کی بجائے اعلانیہ بات کردیتے ہیں جس پر بحث شروع ہو جاتی ہے دودن قبل سابق فاسٹ باولر نے مصباح الحق کے عہدہ چھوڑنے پر کہا تھا کہ مصباح بھاگ گئے ہیں۔
Comments are closed.