ثانیہ مرزا کا جذباتی پیغام ،آنسو اور ہنسی ساتھ ساتھ چلتے ہیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستانی اسٹار آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ نے خود کو ایتھلیٹ کی صف میں رکھتے ہوئے اتھلیٹ کی زندگی کے بارے میں جذباتی پیغام دیاہے جس میں نشیب و فراز کا ذکر ہے۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ٹینس کورٹ سے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ یہ تفصیلی نوٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ایک ایتھلیٹ کو اپنی زندگی میں کن حالات سے گزرنا پڑتا ہے اور فیملی اور چاہنے والے کیا مقام رکھتے ہیں۔

ثانیہ کہتی ہیں ایک ایتھلیٹ کی زندگی ہر گزرتے دن اور ہفتوں کے ساتھ دل شکنی اور فتوحات سے بھری ہوئی ہوتی ہے، اس میں آنسووں کے ساتھ ہنسی بھی ہوتی ہے، درد اور محنت کے ساتھ زخم بھی ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ساتھ ہی ان زخموں سے صحتیاب ہونے کی طاقت کی تلاش بھی ہوتی ہے، یہاں جب بھی آپ کورٹ میں قدم رکھتے ہیں تو سب سے زیادہ پرفارم کرنے کا دباو آپ کی بہترین صلاحیت پر حاوی ہوتا ہے۔

بھارتی ٹینس کھلاڑی نے لکھا کہ یہاں عزم، تکرار اور ابھرنے کی قوت ہے، یہ لاکھوں کی محبت اور کچھ کی نفرتیں بھی ہیں،ہم سخت نقصان کے بعد اٹھتے ہیں، آنسو پونچھتے ہیں اور زیادہ محنت کرتے ہیں اور اس دوران ٹیم اور خاندان سب آپ کے ساتھ ہوتے ہیں۔

http://

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

 

انھوں نے بتایا کہ جذبات، خوشی، آنسو، درد، پسینہ اور خون سب کچھ حقیقی ہے اور اعلیٰ سطح پر کھیلنا ایک اعزاز ہے، یہ یقین ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی ہمت دیتا ہے، خود پر اور ہماری قابلیت پر یقین دلاتا ہے۔

شعیب ملک کی اہلیہ کہتی ہیں یہ ایک ایسا سفر ہے جس کے لیے ہمیشہ شکرگزار ہوں کیونکہ اس سفر نے مجھے بتایا کہ میں کون ہوں،ثانیہ مرزا نے لکھا کہ بہت ساری چیزیں بدل جاتی ہیں لیکن کھیلنا اور پرفارم کرنا کبھی نہیں بھولتیں۔

ثانیہ مرزا نے کہا ٹیم اور فیملی جو ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہے، یہ انہیں احساس دلاتی ہے کہ خواب پورے ہوتے ہیں،مجھے ان تمام سالوں میں سب سے جو پیار ملا ہے اس کی قدر کرتی ہوں سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Comments are closed.