نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کااعلان، سرفراز احمد اور صہیب مقصود آوٹ
فوٹو: پی سی بی ، فائل
لاہور( سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے ایک روزہ میچز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، سابق کپتان سرفراز احمد اور صہیب مقصود شامل نہیں ہیں۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ایک روزہ میچز کی ہوم سیریز کیلئے ٹیم کااعلان کیاہے ، جس میں افتخار احمد اور خوشدل شاہ تو شامل ہیں تاہم سرفراز احمد اور صہیب مقصود کو ٹیم سے باہر کردیاگیاہے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پہلے ون ڈے سیریز ہوگی اس لیے ون ڈے اسکواڈ پر مشاورت مکمل کی ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا۔
📢 Pakistan squad for New Zealand ODIs 📢
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 1, 2021
Congratulations to Mohammad Haris, Mohammad Wasim Jnr, Shahnawaz Dahani and Zahid Mahmood on their maiden call-ups 👏#PAKvNZ #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/jvqMpCBKMt
قومی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کی قیادت کپتان بابراعظم کریں گے، جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد اور خوشدل شاہ سمیت زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، شاداب خان، عبداللہ شفیق شامل ہیں۔
امام الحق، حارث رؤف، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف، محمد حسنین، محمد نواز، وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر بھی کیوی ٹیم کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
چیف سلیکٹرز محمد وسیم کی طرف سے ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے وضاحت کے ساتھ کھلاڑیوں کے انتخاب اور آوٹ کرنے کی وجوعات کا بھی ذکر کیاگیاہے ۔
Chief Selector @MuhammadWasim77 explains the selection strategy for Pakistan’s squad for three-match ICC Men’s Cricket World Cup Super League ODI series against New Zealand.#PAKvNZ #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/wDd7eE0HQr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 1, 2021
Comments are closed.