بیرون ممالک میں پاکستانیوں کو ڈرائیونگ لائسنس میں سہولیات پر مفاہمت

0


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اور موٹروے پولیس نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

مفاہمتی یاداشت کے بعد اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ او پی ایف اور موٹروے پولیس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں یا منتقل ہونے کا ارادہ رکھنے والوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس اور بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ کے حصول میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق موٹروے پر ایمرجنسی یا کسی بھی مشکل صورت حال میں بھی مدد فراہم کی جائے گی جب کہ اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کے دفتر میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے علیحدہ ویٹنگ ایریا اور کاؤنٹر بنایا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے دے گئے وژن کے تحت مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.